نئی دہلی ۔ ڈیزل کی قیمت میں اتوار کو فی لیٹر 60 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس طرح گزشتہ 15 دنوں کے دوران ان کی قیمتوں میں مجموعی طور پر بالترتیب 8.88 اور 7.97 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس طرح ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ عوام کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی جارہی ہے ۔