پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی ۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل ساتویں روز ریکارڈ بلند ترین سطح پرمستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل نویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ہفتہ کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔