نئی دہلی :ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل آٹھویں روز ریکارڈ بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل دسویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا ۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔