پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے دستبرداری کا مطالبہ : ومشی چند ریڈی

   

حیدرآباد ۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے سکریٹری سی ایچ ومشی چند ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہر دن اضافہ کرتے ہوئے عوام پر بہت زیادہ بوجھ عائد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے سے عوام کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں مسلسل نظر انداز کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی کورونا وائرس اور اس کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے کئی مسائل کا شکار ہیں اور اب مرکزی حکومت مسلسل پٹرول اورڈیزل کی قیمت میںاضافہ کرتے ہوئے ان پر مزید بوجھ عائدکر رہی ہے ۔ انہوں نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو ظالمانہ قرار دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 دن سے ہر دن مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور یہ قیمتیںاب آسںمان کو چھونے لگی ہیں۔ اس کے نتیجہ میںجہاں تیل کمپنیوں کی آمدنی میںاضافہ ہوگیا ہے وہیں عوام کی جیب متاثر ہو رہی ہے اور ان پر بے تحاشہ بوجھ عائد کیا جا رہا ہے ۔