پٹوڈی کو بی سی سی آئی کا خراج

   


ممبئی۔ بی سی سی آئی نے آج ہندوستان کیسابق کپتان منصور علی خان پٹوڈی کی 80 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ہندوستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ادارے نے پٹوڈی کی تصاویرکوشائع کیا اوراپنی پیغام میں انہیں بہادر بیٹسمین کو طور پر یاد کیا ہے جس نے کھبی ہندوستان کی قیادت کی تھی ۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا ایم اے پی پٹوڈی کو ان کی 80 ویں یوم پیدائش پر خراج پیش کیا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے سابق کپتان اور بہادر بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جنوں نے کبھی ہندوستان کی نمائندگی کی تھی ۔