کولکتہ ۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سابق کپتان ویرات کوہلی کے مداح سوشل میڈیا پر لڑنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف ان دونوں شخصیات کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔ شاہ رخ خان اور ویراٹ کوہلی کی کولکتہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں شخصیات کو بہت ہی خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔گزشتہ روز آئی پی ایل کے میچ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ویراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو81 رنز سے شکست دی۔ اس موقع پر گراونڈ میں شاہ رخ خان اور کوہلی کی بہت ہی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں موجود تھے اور اس دوران وہ اپنے مداحوں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ بھی ادا کرتے رہے۔