حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) پڑوسیوں اور مکان مالک کی دل آزاری سے دلبرشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ جی سونی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سونی ہریجن بستی الوال علاقہ کے ساکن شیوا کی بیوی تھی جو گھروں میں کام کرتی تھی اور کرایہ کے مکان میں رہتی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سونی کی مکان مالک اور پڑوسی اس کی دل آزاری کرتے تھے اور سونی کو اذیت پہونچا رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر 23 اکٹوبر کو سونی نے ایسیڈ کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع