پکوان گیس سلنڈرس پر مودی کی تصویر سوشیل میڈیا میں وائرل

,

   

کیا آپ اس سے خوش ہیں ، نرملا سیتارامن سے استفسار 8 سال میں پکوان گیس پر 700 روپئے اضافہ ہوجانے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر راشن شاپ پر تو نہیں لگی مگر پکوان گیس سلنڈر پر لگ گئی ۔ جو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ ایک ٹرالی سڑک پر گذر رہی ہے جس کے پیچھے پکوان گیس سلنڈرس بھرے ہوئے ہیں ۔ ہر سلنڈر پر مودی کی تصویر لگائی گئی ہے ۔ جس کے نیچے تحریر کیا گیا ہے کہ فی الوقت پکوان گیس سلنڈر کی قیمت 1105 روپئے ہے ۔ مودی کے اقتدار حاصل کرنے کے وقت اس کی قیمت 400 روپئے تھی ۔ اب اس میں 700 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے سیلنڈرس پر مودی کی تصویر چسپاں کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اور تصاویر سوشیل میڈیا اور آن لائن میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ کونسے شہر میں یہ ویڈیو لیا گیا ہے اس کا پتہ نہیں چلا مگر اس ویڈیو کو عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن سے ’ کیا مودی کی فوٹو یہاں ٹھیک ہے ‘ استفسار کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے کل ضلع کاماریڈی کے بھکتور منڈل کا دورہ کرتے ہوئے ایک راشن شاپ کا معائنہ کیا وہاں مودی کی تصویر نا لگانے پر ہنگامہ آرائی کی اور کلکٹر کو بھی انتباہ دیا تھا جو سوشیل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا تھا ۔ ریاستی وزراء کے ٹی آر ، ہریش راؤ ، گنگولہ کملاکر کے علاوہ ٹی آر ایس کے دوسرے قائدین نے اس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔۔ ن