نظام آباد :نظام آباد ایم ایل سی کے کویتا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ندیم احمد نائب صدر ہلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی نے یادداشت حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پھولانگ قبرستان میں بائونڈری وال کی تعمیر کیلئے فنڈ کی اجرائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کے کویتا کو بتایا کہ موسم برسات میں قبرستان میں پانی داخل ہوجانے سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے۔ بائونڈری وال کی تعمیر کے بعد ہی یہ مسئلہ حل ہوگا۔ قبرستان میں ایل ای ڈی لائٹس ناکافی ثابت ہورہے ہیں برقی پولس کی تنصیب عمل میں لائی جائے ۔قبرستان آنے والے افراد کو پانی کی سہولت کیلئے پانی کی ٹانکی تعمیر عمل میں لائی جائے کے کویتا نے ندیم احمد کو تیقن دیا کہ قبرستان میں ترقیاتی و تعمیری کاموںکی تکمیل کیلئے رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا و متعلقہ محکمہ جات سے بات کرتے ہوئے فنڈس کی اجرائی عمل میں لائے جائے گی۔اس موقع پر ٹی آرایس قائدین و کارکنان موجود تھے ۔
لڑکیوں و خواتین کی حفاظت کیلئے شی ٹیم کی تشکیل
کاغذنگر : کاغذنگر کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں خصوصی مہم چلاتے ہوئے شی ٹیم شریمتی وجیا لکشمی نے لڑکیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈگری کالج میں زیر تعلیم لڑکیوں کو بغیر ڈر و خوف کے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کیلئے شی ٹیم کی تشکیل دی گئی ، تاکہ لڑکیوں کی حفاظت ہوسکے ۔ اس موقع پر شی ٹیم سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔