نئی دہلی : دہلی میں گزشتہ برس چھترسال اسٹیڈیم میں پیش آئے پہلوان ساگر دھنکر کے قتل کے معاملے میں مفرور ایک اور ملزم کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے ۔ اس کیس میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ ساگر پہلوان کو ملزمین نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا تھا ۔ اولمپک میڈلسٹ ریسلر سشیل کلیدی ملزم ہے ۔