حیدرآباد: الوار کی عدالت میں چہارشنبہ کے دن تمام 6ملزمین کو پہلو خان کو زدو کوب کے ذریعہ ہلاک کردینے کے الزام سے باعزت بری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 2017ء یکم اپریل کو اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ مویشی لے جارہے پہلو خان پر مبینہ گؤ رکشکو ں نے الوار میں حملہ کردیاتھا اور ان کی بے رحمی سے پٹائی کردی جس کے بعد اسپتال میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ کورٹ نے اس معاملہ میں تمام ملزمین کو بری کردیا۔
ان چھ لوگوں میں بپن یادو، رویندر کمار، کالورام، دیارام، یوگیش کماراو ربھیم راتھی کو تعزیرات ہند کے تحت دفعہ 147,
323,341,302, 308,379اور 427کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔