پہلی بارکسی اسمبلی میں دستوری دیباچہ پڑھا گیا

   

جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے آج راجستھان کی 15 ویں قانون ساز اسمبلی کے چھٹے اجلاس سے خطاب کیا۔ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بارہواہیکہ کسی اسمبلی میں گورنر نے ایوان میں دستور ہند کے دیباچہ اور اور بنیادی فرائض کوپڑھا۔ قبل ازیںگورنر خطاب کیلئے اسمبلی پہنچنے پر اسپیکر سی پی جوشی ، چیف منسٹر اشوک گہلوٹ ، پارلیمانی امور کے وزیر شانتی دھاریوال ودیگر نے ان کا استقبال کیا۔آر اے سی کی بٹالین نے گورنر مشراکو اسمبلی کے صدر دروازے پر قومی سلامی دی۔ اس کے بعد انہیں خطاب کے لئے ایوان میں لے جایا گیا۔ گورنر مشرا نے 45 منٹ خطاب کیا۔