جے پور : راجستھان سے تعلق رکھنے والا چالیس 40 سالہ جساب خان دو بار ایک ہی سانپ سے ڈسے جانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق جساب خان کو 20 جون کو سانپ نے ڈس لیا تھا، 4 دن اسپتال میں علاج کروانے کے بعد وہ بچ گیا تھا، تاہم جساب خان علاج کے بعد جیسے ہی گھر آیا تو ایک بار پھر سانپ نے اس کو ڈس لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری بار سانپ کے ڈسنے سے جساب خان نہیں بچ سکا اور دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ میڈیا کے مطابق دونوں بار جساب خاب کو ایک ہی سانپ نے ڈسا تھا جس کا نام ’بانڈی‘ تھا، یہ سانپ راجستھان کے صحرائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اس عجیب و غریب واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔