پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تین نصیحتیں 

,

   

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ : «لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا ، وَإِنْ قُطِّعْتَ وَحُرِّقْتَ ، وَلَا تَتْرُكْ صَلَاةً مَكْتُوبَةً مُتَعَمِّدًا ، فَمَنْ تَرَكَهَا مُتَعَمِّدًا ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ ، وَلَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ ، فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ»

 حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : مجھ سے میرے جگری دوست ( جانی محبوب ) ﷺ نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :’’ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا ، خواہ تجھے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے يا تجھے جلا دیا جائے ۔ اور فرض نماز جان بوجھ کر ترک نہ کرنا ۔ جس نے اسے عمداً ترک کیا ، اس سے ( اللہ کی حفاظت کا ) ذمہ جاتا رہا ۔ اور شراب نہ پینا کیونکہ وہ ہر برائی کی چابی ہے ۔‘‘ 

Sunan Ibn e Majah: 4034

Hadees Status: صحیح