پیارے نوجوانو مودی اور شاہ نے تمہارا مستقبل تباہ کردیا:راہول

,

   

٭٭ نئی دہلی : شہریت قانون کیخلاف پرتشدد احتجاج جاری رہنے کے دوران کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کردیا ہے ۔ اس لئے انہیں بیروزگار نوجوانوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اور ریاست کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کا مستقبل مودی اور شاہ نے تباہ کیا ہے ۔