پیاز کی برآمدات پر روک

   

نئی دہلی ،29ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے مقصد سے پیاز کی برآمدات پر پابندی لگادی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیاز کی برآمدات پر روک لگانے کے تعلق سے آج نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔یہ پابندی آئندہ احکامات تک جاری رہیگی ۔واضح رہے کہ قومی راجدھانی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پیاز کی خردہ قیمت 50سے 60روپئے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے ۔حکومت نے ہنگامی ضرورت کے لیے 50ہزار ٹن پیاز کا ذخیرہ کررکھاتھا جس میں سے دہلی ،ہریانہ ،اوڈیشہ ،آندھراپردیش اور تریپورہ کو پیاز سپلائی بھی کی گئی تھی ۔