پیاز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

,

   

نئی دہلی: پیاز کے بغیر کوئی سالن بننا مزیدار نہیں بنتا۔ پیاز باورچی خانہ کی اہم ضروریات میں شامل ہے۔ پیاز کی قیمت میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

اس کی قیمت میں اضافہ کی اہم وجہ پیاز کی پیدوارا ریاستوں میں شدید بارش سے فصل خراب بتائی جارہی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے پیاز کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں پیاز 45تا50روپے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے۔ مہارشٹرا، راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش میں شدید بارش اور سیلاب سے پیاز کی فصلیں تبا ہ ہوگئی ہیں۔