پیراںچیروجھیل کی پانچ ماہ سے مسلسل صفائی

   

پلاسٹک کی اشیاء اور فضلے کی نکاسی ‘ جھیل کی خوبصورتی برقرار
حیدرآباد 15 اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے مضافات میں واقع پیراں چیرو جھیل کی 35 ایکر اراضی کی صفائی کی ذمہ داری اکشیا کلپا آرگنک نے لی ہے اس کے تحت وہ جھیل کی صفائی کے کام کو انجام دے رہی ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ پچھلے پانچ مہینوں میں ہر ماہ پیراں چیرو جھیل کی صفائی کی جارہی ہے ۔ جس سے جھیل میں موجود پلاسٹک کے فضلے کے علاوہ دیگر اشیاء کی صفائی ہورہی ہے ۔ جس سے جھیل کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جارہا ہے ۔ جھیل دلکش نظاروں اور ماہی گیری کیلئے مشہور ہے ۔ اس جھیل کو پلاسٹک سے آلودگی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا مسلسل ماہانہ صفائی سے کمپنی نے 3200 کیلو گرام پلاسٹک کے فضلے کو جھیل سے باہر نکالا ۔ جس کے بعد جھیل کی حالت میں بہتری ہوئی ہے ۔ صفائی کے اس پروگرام میں این جی اوز ، حیدرآباد سائیکلس گروپ ، جی ایچ ایم سی اور پی بی ای ایل سٹی کے مقامی افراد نے شرکت کرکے جھیل کی قدرتی خوبصورتی کو بحال کرنے تعاون کیا ہے ۔ ششی کمار شریک بانی اور سی ای او نے کہا کہ جھیل کی صفائی ہماری کمپنی کے نظریہ کی عکاسی کرتی ہے جو قدرتی ماحولیاتی نظام کو فعال طور پر بحال اور محفوظ رکھنے پائیدار خوراک کی پیداوار پر مبنی ہے ۔ ش