پیرس اولمپکس: اسرائیل کی شرکت کیخلاف فرانس میں احتجاج

   

پیرس: پیرس اولمپکس 2024میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اولمپک گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نسل کشی کرنے والے ملک اسرائیل کی ٹیموں کو اولمپکس میں خوش آمدید نہیں کہا جاسکتا۔ غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر قتل عام’ نسل کشی ہورہی اور یہ بدترین اسلاموفوبیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جنگ پر ساری دنیا جاگ گئی’ جب کہ غزہ کے لوگ مسلمان ہیں اسلئے انہیں یکا و تنہا چھوڑ دیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے 88 کھلاڑیوں کا دستہ بھیجا جارہا ہے۔