پیرو میں کرفیو کے باوجود مظاہرین کا احتجاج

   

لیما: پیرو کے صدر پیڈرو کاسٹیلو کی جانب سے کرفیو کے حکم کے باجود مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں ایندھن اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے،جس کے بعد صدر کے حکم پر دارالحکومت لیمامیں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ منگل کے روز سے جاری مظاہروں کے باعث شہر میں حالات کشیدہ ہیں اور مظاہرین یوکرین روس جنگ کے باعث ایندھن کے بحران پر سخت برہم ہیں۔ اس سے قبل صدر کاسٹیلو مواخذے کی کارروائی سے بچ گئے تھے۔