پیرو کی پارلیمنٹ تحلیل ،الیکشن کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

لیما۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر پیرو نے ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کروانے کا اعلان کردیا جس سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔ صدر مارٹن وزکارا نے اس اعلان سے قبل یہ انتباہ دیا تھا کہ اگر ملک میں انسداد بدعنوانی کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور اصلاحات کے نفاذ کو مشکل بنانے کی کوشش کی گئی تو ان کے پاس پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے سوائے کوئی متبادل نہیں ہوگا۔