پینل سے مکمل تعاون کریں گے ، مولانا سید ارشد مدنی

   

نئی دہلی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جمعیتہ العلماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔ ہم پینل کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم پینل کے روبرو اپنی بات کو مؤثر انداز میں رکھ سکیں۔ جمعیتہ العلماء ہند کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہیکہ باہمی مذاکرات کے ذریعہ ہی یہ تنازعہ حل ہوجائے لیکن ماضی میں بات چیت کیلئے ہونے والی ہر کوشش ناکام رہی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہم تو اس معاملہ میں ثبوت و شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ چاہتے ہیں اور مصالحت کیلئے بھی تیار ہیں۔