پینٹاگان کی F-35 پروگرام سے ترکی کو بیدخل کر دینے کی تصدیق

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے ترکی کو آگاہ کر دیا ہے کہ S-400 روسی فضائی دفاعی سسٹم خریدنے کا اس کا فیصلہ F-35 لڑاکا طیارے کی تیاری کے پروگرام میں انقرہ کی شرکت کا سلسلہ جاری رکھنا ناممکن بنا دے گا۔ یہ بات عربی روزنامے ’’الشرق الاوسط‘‘ نے بتائی۔الشرق الاوسط کے مطابق پینٹاگان کی ایک ترجمان کرنل کارلا گیلسن نے اپنی ای میل میں بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری نے 17 جولائی 2019 کو جاری ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ F-35 طیارے کسی طور بھی “روسی انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے والے اس پلیٹ فارم کے ساتھ اکٹھے نہیں ہو سکتے جو اس طیارے کی جدید ترین ٹکنالوجی کی صلاحیت جاننے کے واسطے استعمال ہو گا”۔گیلسن نے واضح کیا کہ وائٹ ہاؤس کے اس اعلان کے فوری بعد وزارت دفاع کی سکریٹری برائے حصول ایلن لورڈ کا یہ اعلان سامنے آیا کہ امریکہ F-35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں ترکی کی شرکت معلق کر دے گا اور وہ پروگرام سے سرکاری طور پر ترکی کی بے دخلی کی کرروائی کا آغاز کرے گا۔