آکلینڈ ۔15مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈکرکٹ نے سابق ٹسٹ کرکٹر پیٹر فلٹن کو بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے ، وہ یکم جولائی سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 23 ٹسٹ ، 49 ونڈے اور 12 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے سابق کرکٹر پیٹر فلٹن کریگ میک ملن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے،میک ملن 5 برس تک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میک ملن کی آخری ذمہ داری ہے جس کے بعد پیٹر فلٹن کام کا آغاز کریں گے۔