پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں پیگاسس جاسوسی معاملے پر ہنگامہ جاری ہے۔ ایوان کی کارروائی بھی آسانی سے نہیں چل رہی ہے۔ اس پورے معاملے پر راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے، لیکن حکومت اس کے لیے تیار نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سب سے پہلے پیگاسس سپائی ویئر فون ہیک کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے اور وزیر داخلہ جواب دیں اور وزیر اعظم کو بھی موجود ہونا چاہیے