پی آر ٹی یو قائدین کی ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے ملاقات
نظام آباد ۔ ریاستی کابینہ نے ٹیچرس ملازمین سرکار کے ساتھ پینشنرس کو پی آر سی میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے ۔ اضافی تنخواہ ماہ جون سے دے دی جائے گی اور اس خصوص میں عنقریب جی او جاری ہوگا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے پی ار سی پر عمل آوری پر ٹیچرس یونین پی آر ٹی یو کے صدر شری پال ریڈی سکریٹری کملاکر راؤ نے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ اور ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ اور ایم ایل سی شریمتی کے کویتا سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ یہاں اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ پی آر سی پر عمل آوری میں کافی تاخیر ہوچکی ہے ۔ جب کہ مہنگائی کافی عروج پر ہے۔ تاخیر کی اہم وجہ عالمی وباء کورونا اور لاک ڈاؤن ہے ۔ ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم پی آر ٹی یو کے ریاستی صدر شری پال ریڈی اور سکریٹری کملاکر راؤ نے ایم ایل سیز جناردھن ریڈی ، رگھوتم ریڈی کے ہمراہ ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ سے ملاقات کی اور پی آر سی پر عمل آوری کرنے پر وزیر موصوف سے اظہار تشکر کیا ہے ۔