حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی ہدایت کے مطابق چیف سکریٹری سومیش کمار کی قیادت والی تین رکنی کمیٹی کا آج ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں پی آر سی رپورٹ کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ جلد بات چیت کی جائے گی ۔ اجلاس میں پی آر سی رپورٹ کے علاوہ مقررہ وقت میں ترقیاں ‘ دباو سے پاک ماحول اور سبکدوشی کی عمر میں اضافہ کے تعلق سے غور و خوض کیا گیا ۔ ملازمین کی مختلف تنظیموں سے ملاقات کے سلسلہ میں ایک شیڈول کو بھی آج کے اجلاس میں مشاورت کے بعد قطعیت دیدی گئی ۔