پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچزشیڈول کے مطابق ہونیکا امکان

   

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو پاکستان سوپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں پی ایس ایل 8کے بقیہ میچز کی منتقلی کے معاملے سے آگاہ کیا۔ ٹیلی فون کال پر گفتگو میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پنجاب کی نگران حکومت کے رویے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ تاہم وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے ، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پی سی بی، نگران حکومت کو ایک روپیہ بھی نہ دینے پر بضد ہے اور اگر نگران حکومت بات نہیں سنتی تو میچز منگل سے کراچی منتقل کیے جاسکتے ہیں۔