ممبئی ۔ 12 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب اینڈ مہاراشٹرا کوآپریٹیو (پی ایم سی) بینک کے 4355 کروڑ روپئے کے مبینہ اسکام کے سلسلے میں پیر کی رات دو آڈیٹرس کو ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسس ونگ نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار شدہ جئیش سنگھانی اور کیتن لکڑا والا اُس وقت سرکاری آڈیٹرس کے طورپر کام کررہے تھے جب اسکام پیش آیا اور شبہ ہے کہ ان دونوں کا بینک کے بعض سرکردہ عہدیداروں کی بے قاعدگیوں پر پردہ ڈالنے میں اہم رول ہے ۔ پولیس نے قبل ازیں اشوک جئیش اینڈ اسوسی ایٹس اور لکڑا والا اینڈ کمپنی کے پروپرئٹرس ترتیب وار سنگھانی اور لکڑا والا کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔