’پی ایم مودی‘ کی نمائش پر امتناع کیلئے درخواست 8 اپریل کو سماعت

   

نئی دہلی4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ‘ پی ایم نریندر مودی ’ کی ریلیز پر روک کے سلسلہ میں دائردرخواست کی سماعت آٹھ اپریل کو کرے گا۔درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس ایس اے بوب ڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے بایو پک کا معاملہ پیش کیا ۔ سنگھوی نے معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر درخواست کے تئیں فوری سماعت کی درخواست بنچ سے کی۔ اس پر عدالت نے سماعت کے لئے 8 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔