پی ٹی آئی نے ایڈہاک ججس کی تعیناتی مسترد کردی

   

لاہور : چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اپنے ہم خیال ججز کو لگانا ہے۔ ججز اس معاملے کو متنازع نہ بنائیں۔ چار ججز کو ایک ساتھ دوران تعطیلات لایا جا رہا ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو ایجنسیاں جھوٹے مقدمات میں اٹھا رہی ہیں۔