پی ٹی اوشا اور الائیا راجا نے ارکان راجیہ سبھا کے طور پر حلف لیا

   

نئی دہلی۔ نامور سابق ایتھلیٹ پی ٹی اوشا نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا رکن کے طور پر حلف لیا۔حکومت نے انہیں 6 جولائی کو ایوان بالا کے لیے نامزد کیا تھا۔میوزک کمپوزر الائیاراجا، ویریندر ہیگڑے اور فلم ڈائریکٹر کے وی وجیندر پرساد نے ہندی میں حلف لیا۔اوشا کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والی ایک مشہور ایتھلیٹ، ہندوستان کی سب سے مشہور کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ وہ ملک بھر کی لاکھوں نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل اور تحریک رہی ہیں جنہوں نے کھیلوں، خاص طور پر ٹریک اور فیلڈ ایونٹس میں اپنا کیریئر بنانے کا خواب دیکھا ہے۔وہ پیوولی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کی نمائندگی کی ہے اور مختلف بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں میڈلس جیتے ہیں، بشمول ورلڈ جونیئر انویٹیشنل میٹ، ایشین چمپئن شپ اور ایشین گیمز میں انہوں نے ہندوستان کے لئے کئی ایک کارنامہ انجام دئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی قومی اور ایشیائی ریکارڈ بنائے اور پرانے ریکارڈز توڑے۔سال 1984 کے اولمپکس میں وہ فوٹو فنش میں ٹریک اینڈ فیلڈ میں ہندوستان کا پہلا میڈل جیتنے سے محروم رہی کیونکہ وہ خواتین کی 400میٹرس ہرڈلس میں چوتھے نمبر پر رہی تھیں۔