چادر گھاٹ میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : چادر گھاٹ کے علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کی واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اعظم پورہ صحیفہ مسجد کے قریب رفیع نامی شخص نے افضل پر قاتلانہ حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں افضل شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ ان دونوں کے درمیان پرانی دشمنی تھی ۔ افضل ، رفیع کے بھائی عبود کے قتل میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ اور افضل پر الزام ہے کہ وہ گذشتہ چند روز سے رفیع کے افراد خاندان اور انہیں پریشان کررہا تھا ۔ رفیع اس کی فراق میں تھا اور اس نے موقع کا فائدہ اٹھا کر افضل پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں افضل کے سینہ میں خنجر کا گہرا زخم آیا ہے جس سے اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ انسپکٹر چادر گھاٹ مسٹر ناگراجو نے بتایا کہ چادر گھاٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔