اوورسیز اسکالرشپ، فیس بازادائیگی اور پری میٹرک اسکالرشپ شامل
حیدرآباد: حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود کی چار اسکیمات کیلئے 86 کروڑ 67 لاکھ 90 ہزار روپئے جاری کئے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم کے احکامات کے مطابق مالیاتی سال 2020-21 ء بجٹ کے پہلے سہ ماہی کے تحت یہ رقم جاری کی گئی ۔ چیف منسٹر اوورسیز اسٹڈی اسکیم برائے اقلیتی کیلئے 15 کروڑ 63 لاکھ 41 ہزار روپئے جاری کئے گئے ۔ بجٹ میں اس اسکیم کیلئے 62 کروڑ 53 لاکھ 65 ہزار مختص تھے۔ مزید 46 کروڑ 90 لاکھ 24 ہزار کی اجرائی باقی ہے۔ پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے 61 لاکھ 54 ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ بجٹ میں دو کروڑ 46 لاکھ 15,000 مختص ہیں ۔ لہذا ایک کروڑ 84 لاکھ 61 ہزار کی اجرائی باقی رہے گی ۔ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے 18 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار روپئے جاری کئے گئے ۔ اسکیم کیلئے بجٹ میں 74 کروڑ 81 لاکھ 76 ہزار روپئے مختص ہیں۔ فیس بازادائیگی اسکیم کے تحت 51 کروڑ 72 لاکھ 51 ہزار جاری کئے گئے ۔ فیس باز ادائیگی کیلئے 206 کروڑ90 لاکھ روپئے مختص تھے ۔ حکومت کو مزید 155 کروڑ روپئے باقی ہیں۔ اقلیتی اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگی کے علاوہ آئمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ اور شادی مبارک اسکیم کیلئے بجٹ جاری کیا گیا ۔