ریاض : سعودی عرب میں چار برس قبل بچی نوال قرنی کو اس کی ملازمہ نے بھیانک طریقے سے قتل کردیا تھا۔ اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ دو اکتوبر 2022 کو نوال قرنی کی قاتل ملازمہ فاطمۃ محمد اصفا کو بطور قصاص سزائے موت دیدی گئی۔بچی نوال قرنی کی والدہ نے کہا میں نے آج 2 اکتوبر کو بیٹی کی قاتلہ کو سزا کے دن کے طور پر اپنی ڈائری میں درج کرلیا ہے۔ نوال کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ 2 اکتوبر صبح نو بجے میری بیٹی کی قاتل ملازمہ سے قصاص لے لیا گیا ہے۔قصاص میں قتل کرنے سے قبل تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ نوکرانی نے جان بوجھ کر، جارحانہ انداز میں، قتل کے ارادے سے نوال کو چھری کے وار کرکے قتل کیا تھا۔