حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے چاقو کی نوک پر رہزنی کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ بی بی بازار چوراہے پر میرچوک پولیس نے دو مجرموں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ہفتہ کو انہیں گرفتار کرلیا۔ سید واجد علی 19 سالہ ساکن اپوگوڑہ اور شیخ ارمان علی 19 سالہ ساکن مرغی چوک چارمینار کی حیثیت سے ان کی شناخت کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص محمد عبدالروف کو دونوں نے سڑک پر روک کر ان پر حملہ کیا اور ان کے پاس موجود رقم، سیل فون اور اسکوٹر لے کر فرار ہوگئے۔ میرچوک پولیس کو شکایت ملنے پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دو بائیک ضبط کرلئے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ش