چاند میں پتھر اور آتش فشاں کا دہانہ، چندریان 2آربیٹر کی تصاویر جاری کیں

   

حیدرآباد۔5اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے چندریان 2کے آربیٹرکی جانب سے لی گئی تصاویر جاری کیں۔اسرو نے اپنی ویب سائٹ میں کہا کہ یہ تصاویر آربیٹر کے ہائی ریزولوشن کیمرہ سے 100کیلومیٹر کی اونچائی سے لی گئی ہیں۔ان کیمروں کے ذریعہ چاند کی تصاویر فراہم کی گئی ہیں۔اسرو نے کہاکہ ہائی ریزولوشین کمیرہ چاند کے منتخب خطوں کے جغرافیائی تجزیہ کے لئے کافی اہم ہے ۔ان تصاویر چاند میں پتھر اور آتش فشاں کا دہانہ دکھایا گیا ہے ۔چاند کے دوسرے مشن کو 22جولائی کو چھوڑا گیا تھا۔