چاند نظر نہیں آیا

   

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمادکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الاول 1442 زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابرآلود تھا ، چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، ورنگل ، عادل آباد ، بنگلور ، چینائی ، جامع مسجد دہلی ، فرنگی محل ( لکھنؤ) ، پٹنہ ، ممبئی ، سورت گجرات کے علاوہ گوا سے مطلع کہیں ابرآلود اور کہیں صاف ہونے نیز کہیں سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ /18 اکٹوبر اتوار 2020ء ، /30 صفر المظفر 1442 ھ ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی ، سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علماء کا بیان
سید علی اصغر جعفری کے مطابق کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر میں بارش ہورہی تھی اور چاند نظر نہیں آیا اور نہ کہیں سے رویت ثابت ہوپائی۔ لہذا 18 اکٹوبر یکشنبہ کو 30 صفر المظفر 1442ھ ہوگی اور19 اکٹوبر 2020ء دوشنبہ کو یکم ربیع الاول ہوگی۔ اس کی تصدیقحسب ذیل علماء کرام نے کی ہے: مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جواد عابدی، مولانا سید محب عابد اور مولانا سید محمد علی۔