چاند گول نہیں انڈے کی شکل کا ہے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 22۔ جولائی(یواین آئی) سادہ آنکھ سے دیکھنے پر چاند گول شکل میں نظر آتا ہے تاہم درحقیقت یہ انڈے کی شکل کا ہوتا ہے ۔ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے کہا کہ درحقیقت چاند کی شکل بیضوی ہوتی ہے ۔ایک وقت میں چاند کا ایک ہی حصہ نظر آتا ہے ۔چاند،مدار میں گردش کرتا ہے ، اس کا ایک ہی حصہ زمین پر نظر آتا ہے ۔اسی لئے چاند کے دور علاقہ بالخصوص جنوبی قطبی علاقہ میں کسی بھی خلائی گاڑی کا پہنچنا ایک چیلنج بھرا کام ہے ۔چاند کے جنوبی قطبی خطہ پر لینڈنگ میں تکنیکی دشواریاں کئی مرتبہ آئی ہیں، تاہم چندریان 2پہلا مشن ہوگا جو اس کی سطح پر پہنچ کر ہندوستان کا نام روشن کرے گا۔ایک اندازہ کے مطابق ایک تجارتی طیارہ کو چاند پر پہنچنے کے لئے 25دن درکار ہوتے ہیں۔ اوسطا640کیلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے بوئنگ 747جیسے طیارہ کو زمین اور چاند کے درمیان کی دوری 384,400کیلومیٹر کو مکمل کرنے میں تقریبا ایک ماہ درکار ہوگا۔زمین کے مرکزی حصہ میں ہونے والی سرگرمی کے سبب زلزلے کے جھٹکے زمین میں محسوس کئے جاتے ہیں تاہم چاند کے زلزلے ،زمین کی گروہاتی تربیت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔