چاول کی غیرقانونی منتقلی ، ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد ایس او ٹی نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر منتقلی کرنے والے چاول کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے وینکٹیشورلو سب انسپکٹر کی قیادت میں میلاردیوپلی پولیس حدود میں واقع پلے چیرو کے قریب ایک ویان نمبر AP28CE0370 کی تلاشی لینے پر ویان میں PDS چاول کی غیر قانونی منتقلی کی جارہی تھی جس کو ضبط کرتے ہوئے میلاردیوپلی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ میلاردیوپلی پولیس نے ویان ڈرائیور محمد مظہر 30 سالہ ساکن بابا نگر چندرائن گٹہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی اور چاول کو ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT