چلی میں بارش اور سیلاب ،3افراد ہلاک

   

سنٹیاگو : جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی اور جنوبی علاقے میں اختتام الہفتہ سے جاری شدید بارش کے نتیجہ میں 3 افرادہلاک ہوگئے۔نیشنل ڈیزاسٹر سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 33,200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔O’Higgins، Maule، Nuble اور Biobio کے علاقوں میں گلیا ں اور سڑکیں زیر آب آ گئیں اور کئی گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔چلی کے صدر گیبریل بورک نے اعلان کیا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرین اور فصلوں کو نقصان پہنچنے والے کسانوں کو بھی مالی امداد فراہم کریں گے۔نیشنل ایگریکلچرل ایسوسی ایشن کے صدر انتونیو واکر کا کہنا ہے کہ بارشوں نے ملکی معیشت کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا ہے اور املاک کو تقریباً 300 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارشوں میں کمی متوقع ہے۔