چندرابابونائیڈو نے وجئے واڑہ میں کرسمس کی تقاریب میں حصہ لیا

   

حیدرآباد 25 دسمبر ( یو این آئی) آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے وجئے واڑہ میں کرسمس کی تقاریب میں حصہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کیک بھی کاٹا اور عیسائی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔چندرابابونائیڈو نے کہاکہ کرسمس کی تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یسوع مسیح کی جانب سے دیئے گئے ہمدری،رحم دلی کے ساتھ ساتھ انسانوں کی نجات کے پیام کی آج بھی اہمیت برقرار ہے ۔انہوں نے کہاکہ تلگودیشم کے دور حکومت میں کرسمس کے تحائف دیئے گئے تھے اور چرچس کو مالی تعاون فراہم کیاگیا تھا۔