چندرا بابو نائیڈو کا دورہ دہلی

   

صدر جمہوریہ سے آندھرا پردیش میں صدر راج کا مطالبہ
حیدرآباد۔ 24 اکتوبر (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو پیر کے دن دو روزہ دورہ پر دہلی جارہے ہیں۔ ان کی قیادت میں تلگودیشم کا وفد راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کرے گا اور تلگودیشم کے دفاتر اور ٹی ڈی پی قائدین کے گھروں پر وائی ایس آر کانگریس کے قائدین اور کارکنوں کے حملوں سے واقف کرائے گا۔ چندرا بابو نائیڈو امن و ضبط کی بدترین صورتحال کے حوالہ سے آندھراپردیش میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کریں گے۔