چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کا صدمہ، 6 افراد کی موت

   

حیدرآباد۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کی اطلاع سن کر دل کا دورہ پڑنے سے 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ اننت پور ضلع کے انجانیولو (65) کی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کا منظر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ اسی طرح کوناسیما ضلع کی سوگنما (65) کی دل کا دورہ پڑنے سے اس وقت موت ہوگئی جب اس کا پوتا اپنے سیل فون پر چندرا بابو کی گرفتاری دیکھ رہا تھا۔ اسی طرح چندرابابو کی گرفتاری کی خبر دیکھ کر تناؤ میں آکر دل کا دورہ پڑنے سے کوناسیما ضلع کے نرسمہا راؤ (62) کی موت ہوگئی۔ وجیا نگرم ضلع کے آر پاٹیتھلی (67) کی چندرابابو بابو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔کرشنا ضلع کے کوڈالی سدھاکر راؤ (60) کی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ تروپتی ضلع کے وینکٹ رمنا (46) کی بھی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔