چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کیخلاف دہلی میں تلگودیشم کا احتجاج

   

راج گھاٹ پر نارا لوکیش کی حاضری، سیاہ بیاجس کیساتھ خاموش دھرنا

حیدرآباد۔/19 ستمبر، ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف نئی دہلی میں پارٹی قائدین نے احتجاج منظم کیا۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش کی قیادت میں ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔ تلگودیشم قائدین نے سیاہ بیاچس کے ساتھ خاموش دھرنا منظم کیا۔ نئی دہلی میں تلگودیشم کی جانب سے احتجاج سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی توجہ مبذول کرنے کی کوشش کی گئی۔ ارکان پارلیمنٹ کے رویندر کمار، جی جئے دیو، کے نانی، کے رام موہن نائیڈو، سابق وزراء کے کلا وینکٹ راؤ، اینا پتروڈو، جی سرینواس ریڈی، کے سرینواسلو، اے راجندر پرساد، سابق ارکان پارلیمنٹ این کشٹپا ، بی کے پارتھا سارتھی، کے نارائنا، مرلی موہن، کے رام موہن راؤ اور دیگر قائدین نے احتجاج میں حصہ لیا۔ نارا لوکیش نئی دہلی میں قومی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈوکی گرفتاری کی تفصیلات پیش کریں گے۔