چندرشیکھر راؤ نے پرگتی بھون سے کام کاج شروع کردیا

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے پندرہ دن کے وقفہ کے بعد پرگتی بھون سے اپنا کام کاج دوبارہ شروع کردیا ہے۔ کے سی آر کا فارم ہاؤز جانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس مرتبہ ان کے فارم ہاؤز منتقل ہونے پر بڑا تنازعہ پیدا ہوا اور اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ وہ ایسے وقت فارم ہاؤز چلے گئے جبکہ کورونا وائرس کے کیسیس بڑھتے جارہے ہیں۔ 28 جون کو پرگتی بھون میں کورونا کے پازیٹیو کیسیس کے بعد کے سی آر اپنے فارم ہاؤز چلے گئے تھے۔