چندریان2 کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کےلیے اسرو نے تمام عالمی ممالک کو کہا شکریہ

,

   

یہ صحیح ہے کہ وکرم پورا سفر طئے کرنے کے بعد چاند کے بالکل قریب آکر اس سے رابطہ ٹوٹ گیا مگر ناکامیوں کے باوجود پوری دنیا ہندوستان کے اس حوصلہ کی اور ہمت کی تعریف کی ہے، اور اسرو نے ان سب ممالک کا شکریہ ادا کیا جن جن ممالک سے رابطہ ہو جوڑنے میں مدد دی تھی، اسرو نے ٹویٹ کیا ہے کہ “ہمارا ساتھ دینے کے لیے شکریہ۔ ہم دنیا بھر کے ہندوستانیوں کی امیدوں اور خوابوں کے دَم پر لگاتار آگے بڑھتے رہیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ چندریان-2 کے لینڈر ’وکرم‘ کو 7 ستمبر کی نصف رات کےبعد چاند کی سطح پر اترنا تھا لیکن وکرم چاند کی سطح سے محض 2.1 کلو میٹر کی دوری پر اپنا راستہ بھٹک گیا۔ اِسرو کے سائنسدانوں نے اس کے بعد بتایا کہ مشن کا صرف 5 فیصد حصہ ہی متاثر ہوا ہے۔ 95 فیصد حصہ کام کرتا رہے گا۔ 5 فیصد حصے میں صرف لینڈر وکرم اور روور پرگیان سے رابطہ ٹوٹا ہے۔ اس کی وجہ سے چاند کی سطح کے بارے میں جانکاری تو نہیں مل پائے گی، لیکن مشن کا بقیہ 95 فیصد سرگرم ہے اور چاند کے بارے میں جانکاریاں دیتا رہے گا۔ چندریان-2 کا آربیٹر لگاتار چاند کے چکر کاٹتا رہے گا اور اس کے ذریعہ اِسرو کے سائنسدانوں کو جانکاری ملتی رہے گی۔ مشن چندریان-2 کا آربیٹر اگلے ایک سال تک کام کرتا رہے گا۔ آربیٹر چاند کی کئی طرح کی تصویریں کھینچ کر بھی زمین پر بھیجے گا۔

واضح رہے کہ ناسا جیسی عالمی خلائی تنظیم نے بھی چندریان-2 مشن کے لیے اِسرو کے سائنسدانوں کی خوب تعریف کی تھی۔ ناسا نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں اس نے تھا کہ ’’خلائی تحقیق بے حد مشکل کام ہے۔ ہم چاند کے جنوبی قطب پر اِسرو کے چندریان-2 مشن کو اتارنے کی کوشش کی تعریف کرتے ہیں۔