چندی گڑھ ۔ /22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چندی گڑھ سیکٹر 32 ڈی کی ایک پیئنگ گیسٹ ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں تین لڑکیاں ہلاک ہوگئیں۔ لڑکیوں میں دو کا تعلق پنجاب اور ایک کا ہریانہ سے بتایا گیا ہے ۔ ایک لڑکی پی جی کی چھت سے کود پڑی اور زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پیئنگ گیسٹ ہوٹل غیرقانونی طور پر چلائی جارہی تھی ۔