چاہجہاں پور 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایس آئی ٹی نے آج ایک قانون کی طالبہ کے رشتہ داروں کا بیان قلمبند کیا جس نے سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند پر اسے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ایس آئی ٹی نے افراد خاندان کو ضلع پولیس لائیس میں لب کیا اور ان کے بیانات قلمبند کئے ۔ اس طالبہ کے والد نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ ایس آئی ٹی اس طالبہ کی جانب سے عائد کئے گئے ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس نے کل گھر کا بھی دورہ کیا تھا ۔