چور نے دستاویزات واپس کردیئے ،چدمبرم کا ردعمل

   

نئی دہلی۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رافیل دستاویزات کے بارے میں اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے نئے متنازعہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ دستاویزات کا سرقہ نہیں ہوا ہے، بلکہ درخواست گذاروں نے اصل دستاویزات کے بجائے فوٹو کاپیز کا استعمال کیا تھا۔ سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ ’اب مسروقہ دستاویزات فوٹوکاپی دستاویزات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ چدمبرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چہارشنبہ کو دستاویز سرقہ ہوگئے تھے لیکن جمعہ کو وہی دستاویزات فوٹو کاپی میں تبدیل ہوگئے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ چور نے یہ دستاویزات جمعرات کو واپس لوٹا دیئے ہوں گے۔ سابق وزیر فینانس نے مزید کہا کہ چہارشنبہ کو خفیہ سرکاری دستاویزات ایکٹ اخبارات کو دکھایا گیا اور پھر جمعہ کو ’زمینوں کی شاخیں ایکٹ دکھایا گیا۔جس کے باعث ہم آج ان کو سلام کرتے ہیں۔